گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد ابرار ظہیر نے مرکزی جامع مسجد قدس اہلحدیث محلہ اسلام آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور افتتاح پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسے امت مسلمہ کے منہ پر ایک طمانچہ قرار دیا ہے، مولانا محمد ابرار ظہیر نے کہا کہ بھارت قطعی طور پر سیکولر اسٹیٹ نہیں رہا، ایک ہندو بنیاد پرست بن چکا ہے۔مودی نے ہندو ووٹوں کیلئے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی مگر اس سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ عالم اسلام کا کوئی بھی لیڈر احتجاج تک نہیں کر سکا۔ ہندوستانی مسلمانوں کی حالت زار نے ایک بار پھر پاکستان کے وجود کو نعمت ثابت کر دیا ہے۔
بھارت قطعی طور پر سیکولر اسٹیٹ نہیں رہا:مولانا محمد ابرار ظہیر
Jan 27, 2024