نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے :مفتی شعبان قادری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) علامہ مفتی محمد شعبان قادری ،حافظ محمد رفیق قادری، صاحبزادہ سید عرفان شاہ مجددی اور حافظ محمد اویس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے اور اپنی زندگی میں کی جانے والی نیکیوں کا ثواب ان کے مرحوم والدین کی بخشش کا ذریعہ بنتا رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ جہانگیر کالونی میں ممتاز سماجی شخصیت رانا محمد ادریس خاں اور رانا محمد شہزاد خاں کی والدہ مرحومہ کے ختم چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ والدین زندگی میں اللہ کا انعام اور جب اس دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تب سراپہ رحمت بن جاتے ہیں ۔جمعہ کے روز جو اولاد اپنے والدین کی قبروں پر جا کر دعا کرتی ہے ایک مقبول جج کا ثواب ان کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے۔ سب سے عظیم رشتہ ماں باپ کا ہے جو اولادان کی قدر نہیں وہ انتہائی بد بخت تصور کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن