ملکی تقدیر بدلنے کےلئے پڑھی لکھی قیادت کی ضرورت ہے:ےوسف کاظمی 

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولےات فراہم نہ کرنےوالے عوام کےلئے دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے کر رہے ہیں عوام ان کے جھوٹے کھوکھلے نعروں میں مت آئیں ملکی تقدیر بدلنے کے لئے اہل پڑھی لکھی قیادت کی ضرورت ہے جو عام آدمی کی نمائندگی کرسکے سونے کا چمچہ لےکر پیدا ہونے والا کیا جانے غریب کا چولہا کیسے جلتا ہے نوجوان نسل میدان عمل میں آئیں اب وقت ہے ان چوروں لٹیروں کا احتساب کریں ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار پی پی 136ڈاکٹر سید ےوسف کاظمی نے ز صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن