عوام 8 فروری کو جھوٹ ‘ منافقت کی سیاست دفن کردینگے:رانا اسلم خان

جمبر (نامہ نگار) صوبائی اسمبلی حلقہ 184 کے غیور عوام 8 فروری کو جھوٹ اور منافقت کی سیاست کودفن کردیں گے ۔حلقہ کے عوام انتخابی نشان حقہ پر مہر لگا کر کامیاب کرائیں تمام عوامی مطالبات پورے کئے جائیں گے ،یہ باتیں ریٹائرڈ ڈی آئی جی اور امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پی پی 184 رانا محمد اسلم خان نے اپنے کیمپ آ فس میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتائیں اس موقع پر سابق ضلعی ناظم قصور رانا محمد امتیاز خان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی رانا سرفراز احمد خان، سابق ےونین ناظم رانا فیاض احمد خاں ، رانا ندیم اسلم ،رانا عقیل اسلم ، مختار احمد جوئیہ کونسلر،محمد نواز جوئیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن