صوبائی محتسب کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں: ملک اسلم 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی محتسب اعلیٰ شیخوپورہ کے ایڈوائزر ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ مسائل سے دو چار سائلین فوری اور مفت انصاف کی سہولت کیلئے محتسب کے آفس سے رجوع کرےں 40 دنوں میں انصاف فراہم کر دیا جاتا ہے صوبائی محتسب کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک اسلم نے بتایا کہ سال2023کے دوران صوبائی محتسب کے آفس شیخوپورہ میں 1426 شکایات کا ازالہ کیا اور مختلف سرکاری محکموں میں متاثرین کو 10 کروڑ 65 لاکھ 470 کے واجبا ت کی ادائیگی کرائی جبکہ قبضہ گروپوں سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار بھی کرائی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن