جھوٹ،فریب ‘ یوٹرن کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی:رانا تنویر 

شرقپورشریف (نامہ نگار ) جھوٹ،فریب اوریوٹرن کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی اب ترقی کا دور پھر سے شروع ہوگا،مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا سفر پھرسے شروع کرےگی،عوام کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی 120 رانا تنویر حسین ‘ پی پی 140کے نامزد امیدوار میاں عبدالروف نے قاضی عتیق عبداللہ ، قاضی احتشام عارف وقاضی برادران کی طرف سے دی گئی دعوت اور مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیاجس میں ملک تاج محمد ساغر ،حاجی ریاض احمد ‘ ملک محمد حنیف و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن