تحصیل آفس، اشٹام فروشوں کے پھٹوں اور کھوکھوں کے کرایوں میں ہو شربا اضافہ

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)تحصیل آفس راجہ بازار راولپنڈی میں اشٹام فروشوں کے پھٹوں اور کھوکھوں کے کرایوں میں ہو شربا اضافہ ہونے پر اشٹام فروش سراپا احتجاج بن گئے ،کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سنگین مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، اشٹام فروش یونین تحصیل آفس راولپنڈی کے صدر یاسین لون اور سیکریٹرئی جنرل محمد نسیم ،نائب صدرچوہدری ریاض افضل ، حسن شاہ ، شیخ بابر اورمزمل حیات خان سمیت عہدیدارن  اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی،انہوں نے کہا کہ غریب اشٹام فروشوں کے معاشی قتل کا فیصلہ واپس لیا جائے ،اشٹام فروش کوآئین و قانون میں کسی بھی قسم کی کرایہ داری سے استثنیٰ حاصل ہونے کے باوجود تحصیل آفس کی تزین و آرائش ہو یا مرمت یونین نے ہر بار ہر سطح پر ضلعی حکومت کی ما لی معاونت کی ہے لیکن اچانک سے پھٹوں اور دکانوں کا کرایہ 300 سے بڑھا کر 10 ہزار اور 1ہزار سے بڑھا کے 55ہزار کر دینا کہاں کا انصاف ہے ، مظاہرین نے کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی ، اشتام فروش ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ملک وحید اعوان، اور نائب صدر جاوید احمد خان لودھی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کو اس سنگین مسئلے متعلق آگاہ کیا جنہوں نے نوٹس جاری ہونے کے عمل کو روک دیا اور کہا کہ اس مسئلے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کریں ، اور یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن