اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے )لین دین کے تنازعہ پر نوجوان قتل لڑائی جھگڑوں میں 4افراد زخمی ہو گئے،تھانہ شالیمار کو محمد معروف نے بتایا کہ ایف الیون مرکز میں میاں اسامہ خان وغیرہ نے لین دین کے تنازعہ پر بھائی بلاور خان کو موٹ کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے،تھانہ کراچی کمپنی کو رامیش مسیح نے بتایا کہ جی ایٹ ون میں سائیل وغیرہ نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا،تھانہ رمنا کو زاہد لطیف نے بتایا کہ جان شیر خان وغیرہ نے گاڑی پر فائرنگ کرکے مجھے زخمی کر دیا، تھانہ سمبل کو محمد علی ملک نے بتایا کہ مکان کے کرائے کے تنازعہ پر شیر خان وغیرہ نے حملہ کرکے زخمی کر دیا، تھانہ کھنہ کو مزمل احمد نے بتایا کہ راجہ انصر محمود وغیرہ نے جائیداد کے تنازعہ پر تشدد کرکے زخمی کر دیا۔