سینئر افسران سنگین مقدمات میں تفتیشی افسران کی راہنمائی کریں، زنیرہ اظفر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز، ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پیز انوسٹی گیشنزاور تھانوں کے محرران نے شرکت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا تھاکہ سینئر افسران سنگین مقدمات میں تفتیشی افسران کی راہنمائی کریں تاکہ تفتیش کے دوران سامنے آنے والے نقائص کو دور کیا جاسکے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے اورمقدمات کی موثر پیروی کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جاسکے،زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کروائی جائے،تھانوں کے مینول اورکمپیوٹرائزڈ ریکارڈکو مکمل رکھا جائے،تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اولین ذمہ داری ہے  جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن