پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا۔پی سی بی کے مطابق گورننگ بورڈ آئین کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جس میں مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی پیٹرن کے نامزد کردہ ہیں۔گورننگ بورڈ میں آزاد جموں کشمیر ڈیرہ مراد جمالی کی نمائندگی بھی کی گئی۔اس کے علاوہ لاڑکانہ اور بہاولپور ریجنز بھی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں، سوئی نادرن گیس اسٹیٹ بینک غنی گلاس پی ٹی وی ڈپارٹمنٹس بھی شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق سیکریٹری وزارت آئی پی سی نان ووٹنگ ممبر ہوں گے۔