راولپنڈی (جنرل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت کی جانب سے منعقدہ خواتین کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کی امیدوار سمیرا گل، حلقہ پی پی 16 کے امیدوار عامر فدا پراچہ ، سابق وزیر اعظم کے مشیر میاں خرم رسول ، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت ، شازیہ بتول ، عذرا یونس و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 56 کی امیدوار برائے قومی اسمبلی سمیرا گل خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں 28جنوری کو راولپنڈی پہنچنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استبال کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی غریب اور مزدور کی پارٹی ہے پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو سیاست میں رواداری کو فروغ دے رہی ہے جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی کبھی سیاسی انتقام نہیں لیا اقتدار میں آ کر ملک کے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی 16کے امیدوار عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا ئیں اورپیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر غریب اور متوسط طبقے کو مراعات دے گی ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے صرف عوام کی خدمت کا مشن لیکر عوام کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر یوسف رضا گیلانی کے مشیر میاں خرم رسول کا کہنا تھا کہ کستان کے عوام کو سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کو سیاسی انتقام سے کوئی غرض نہیں ہے وہ اپنے چولھے جلانے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر اس ملک کی تقدیر بدل دینگے ۔پیپلز پارٹی پنجا ب کے نائب صدر رانا رفاقت کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سرپرائز دینگے عوام ہمارے ساتھ ہے اور اس مرتبہ راولپنڈی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔ کارنر میٹنگ سے شازیہ بتول عذرا یونس ودیگر نے بھی خطاب کیا۔