فتح جنگ(نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر چودھری شیر علی خان کا گلی جاگیر میں پاورشو یو سی گلی جاگیر ،کوٹ فتح خان اور گلیال یونین کونسلز کا مشترکہ جلسہ (ن) لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 50ملک سہیل خان کمڑیال کا پنڈال پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا نواحی علاقوں سے آنے والے جلوسوں کا پنڈال میں چودھری شیر علی خان خود استقبال کرتے رہے امیدوار قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ،امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری شیر علی خان ،سابق ایم پی اے میجر اعظم گھیبہ ،ملک ناصر خان ،شفقت حیات خان رتوال ،سردار قدیر صدکال ، میر نوید اختراور چودھری اعجاز لنڈ نے جلسہ سے خطاب کیا پنڈال شیر آیا ،شیر آیا ،چودھری ساڈا شیر اے ،باقی ہیر پھیر اے نعروں سے گونج اٹھا نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے ترانوں نے ماحول کو خوب گرمایا ڈھول کی تھاپ پر کارکن لڈی اور بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کرتے رہے کامیاب جلسہ پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے مقررین کے دھواں دھار خطاب نے سماں باندھ دیا مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی بتا ووٹ مانگ رہی ہے جبکہ مخالفین کے پاس کوئی ایجنڈا نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کے مخالفت کر کے ووٹ مانگنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں نواز شریف اور شہباز شریف جیسی باصلاحیت اور محب وطن قیادت ہی ملک کوبحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ملک سہیل خان کمڑیال نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ یہودی ایجنٹ ہے نہ صرف ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا بلکہ سیاست کو بھی اخلاقیات سے خالی کر دیا انہوں نے کہا کہ مخالف کا مخالف اور دوست کا دوست ہوںاپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے منافقین رسوا ہونگے سابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اپنے حلقہ میں انڈسٹریل زون بنانے کی منظوری کرائی کھڑپہ انٹر چینج کے قریب ایک لاکھ 35ہزار کنال اراضی موجود ہے فتح جنگ کے 26دیہاتوں کو بے گھر کر کے سونا اگلنے والی زمین پر انڈسٹریل زون نہیں بننے دیں گے انڈسٹریل زون ہماری مرضی سے بنے گا کسی اور کی مرضی نہیں چلنے دیں گے ۔سابق صوبائی وزیر چودھری شیر علی خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ نوابزادہ ہونا کوئی گناہ نہیں عوام کی خدمت کو شعار بنا پر اپنے والد کرنل ممتاز علی خان کی ہدایت پر سیاست شروع کی رئیس اعظم ملک عطا محمد خان مرحوم میرے سیاسی استاد ہیں ہمارے خاندان نے سیاست میں کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا جلسہ میں ملک اولیا خان ،ملک سعید محمد خان کوٹ فتح خان،ملک محمد علی خان ،ملک عرفان خان ،ملک عمر ،سابق ناظم یو سی جنگل سردار اویس خان بنگو ،سجاد احمد خان ،مظہر علی خان ،ذاکر غلام حر ،حاجی ذوالفقار بلوچ ،ملک نثار احمد ایڈووکیٹ سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔