چکری(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان گروپ میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز بھی ڈھوک چہیڑ سنگرال کے مقام پر شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جو جلسے کی شکل اختیار کرگیاچوہدری رخسار ،چوہدری ماجد، چوہدری شوکت ،راجہ زمرد اور دیگر افراد نے اپنی برادری سمیت چوہدری نثارعلی خان گروپ میں شمولیت اختیار کی اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری نثارعلی خان کے بھائی سابق ایم پی اے چوہدری وقارعلی خان تھے جبکہ ان کے ہمراہ سابق ناظم یونین کونسل چہان چوہدری عمران صادق،چوہدری لعل لادیاں، چوہدری صفدرعلی ، چوہدری ابرار چھچھ، چوہدری نعمان، چوہدری شیراز، چوہدری ماجد، چوہدری فضل رحمن، چوہدری قمر اور چوہدری نثارعلی خان گروپ کے انچارج سوشل میڈیا ٹیم راجہ شاہد محمود جنجوعہ بھی موجود تھے تقریب سے سابق ناظم یونین کونسل چہان چوہدری عمران صادق نے بھی خطاب کیا۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان گروپ میں شمولیت کا سلسلہ جاری
Jan 27, 2024