مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کاکہنا ہے کہ میٹروبس پرتنقید کے باوجود منصوبہ مکمل کیا آج لاکھوں لوگ سفرکررہے ہیں،مخالفین فائدہ خود دیکھ لیں۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف کا انتخابی مہم کے دوران راولپنڈی لیاقت باغ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا نواز شریف نے ذہن بچوں کو لیپ ٹاپ اسکیم دی۔ اربوں روپے کے وظائف بچوں کے حوالے کئے تھے ۔ 8 فروری کو لوگوں نے ایک بار پھر نوازشریف وزیراعظم بنانا ہے ہماری حکومت آئی تو راولپنڈی والوں سے وعدہ ہے کہ راولپنڈی کو لاہور بنائیں گے عوام جانتی ہے کہ راولپنڈی میں خدمت کی سیاست کس نے کی ہے۔شہبازشریف کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے خدمات کی مثالیں قائم کی، منصوبوں پر تختیاں لگائی گئیں جن لوگوں کو نواز شریف کی خدمات پسند نہ آئی تو نواز شریف کی حکومت ختم کر دی گئی 8 فروری کو شیر شکار کرے گا،لوگوں نے اب ثابت کرنا ہے۔سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے دل کے امراض کا ہسپتال بنایا جہاں علاج کروا رہے ہیں کشمیر، خیبر پختون خواہ اور دیگر علاقوں سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ راولپنڈی کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، 30 ارب روپے سے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ میں جب وزیراعظم تھا تو راولپنڈی میں گیس منصوبوں کے لیے فنڈ جاری کیا ۔ہماری حکومت آئی تو راولپنڈی میں بجلی سے چلنے والی بسیس چلیں گی نواز شریف نے راولپنڈی والوں کے لیے بے پناہ خدمات دی ہیں۔