اینڈی فلاور نے بابراعظم کو غیرمعمولی صلاحیت کاحامل کرکٹرقرار دیدیا

سابق کرکٹر اسٹار و کوچ اینڈی فلاور کاکہنا تھا کہ پاکستانی ڈریسنگ روم کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بارے میں بات نہیں کرسکتا، جہاں تک فارم کا سوال ہے تو ٹی 20سیریز میں انھوں نے اچھی اننگز کھیلیں، مجموعی طور پر تسلسل کے ساتھ رنز بنائے، کوئی سپر مین نہیں ہوتا کہ ہمیشہ اعلیٰ ترین معیار کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، بابر اعظم غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کرکٹر ہیں۔اینڈی فلاور کاکہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مہمان ٹیموں کو مشکل پیش آتی ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز میں اچھا مقابلے دیکھنے میں آئے مگر گرین کیپس اگر چند اہم کیچز ڈراپ نہ کرتی تو نتیجہ اپنے حق میں کرسکتے تھے، مجموعی طور پر مہمان ٹیم نے آسٹریلیا کی مشکل کنڈیشنز میں جیسی کرکٹ کھیلی اس پر کھلاڑیوں کو فخر ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن