راجگڑھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی عذاب بنا دی

مکرمی! میں حکومت کے اعلیٰ حکام کی توجہ راجگڑھ میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ راجگڑھ میں عرصہ دراز سے جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے اہل علاقہ کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ لوگ شدید ذہن کوفت میں مبتلا ہیں۔ راجگڑھ کے تمام علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول مقرر نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے روزانہ لوڈشیڈنگ مختلف اوقات میں ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ اپنا کوئی کام مقررہ وقت پر نہیں کر سکتے جبکہ راجگڑھ کے تمام علاقوں میں رات کے وقت بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ جبکہ روزانہ دن اور رات کے وقت 2 گھنٹے سے زیادہ بھی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ کی زندگی عذاب بن چکی ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے بچے‘ بوڑھے‘ خواتین اور بیمار لوگوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میرا اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد کا چیئرمین واپڈا سے پرزور مطالبہ ہے کہ راجگڑھ کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے اور 2 گھنٹے مسلسل اور رات کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ورنہ لوگ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ (محمود سلیم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مین بازار راجگڑھ لاہور موبائل 0321-4314001)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...