مکرمی! ہمارے ملک کی دو تہائی آبادی کے پاس اتنے وافر معاشی وسائل نہیں کہ وہ ایک تسلسل کے ساتھ اپنے تعلیمی عمل کو جاری رکھ سکیں۔ علاوہ ازیں ہمارے سرکاری سکولوں کا تعلیمی نصاب اور اساتذہ کی کارکردگی ایسی اعلیٰ معیار کی نہیں رہی جو کہ طلبہ کو مستقبل میں CSS کے امتحان کے لئے بنیاد فراہم کر سکتی۔
سرکاری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو ہے جبکہ CSS کے امتحان کے لئے نصاب مکمل طور پر انگلش میں ہوتا ہے۔ ایسے میں طلبہ کو CSS کا امتحان دینے کی قابلیت حاصل کرنے کیلئے انتہائی محنت کے ساتھ ساتھ زائد وقت بھی درکار ہوتا ہے لیکن جب تک طلبہ اپنے آپ کو اس قابل بنا لیتے کہ وہ اس امتحان میں خاطر خواہ کامیابی کی امید رکھ سکیں‘ تب تک ان کی عمر کی حد فیڈرل پبلک سروس کے امتحانی قوائد کے مطابق گزر چکی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ امتحان دینے سے محروم رہتے ہیں۔ احکام بالا سے التماس ہے کہ وہ ایسے ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل اندھیروں کی نذر ہونے سے بچائیں اور اس سلسلے میں CSS کے امتحان کے لئے عمر کی حد کم از کم تیس سال تک بڑھائی جائے۔
(مقدس طاہرہ‘ تحصیل و ضلع حافظ آباد ڈاکخانہ خاص براستہ قادر آباد کالونی سوئیانوالہ)