لاس اینجلس (اے پی پی) یاماہا کے اٹالین رائیڈر جارج لورینزو نے یو ایس موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کر لی۔کیلیفورنیا کے لگونا سیکا سرکٹ پر ہونے والے کوالیفائنگ سیشن میں یاماہا کے جورج لورینزو اور ہنڈا کے ڈوسوزو کے درمیان پول پوزیشن کے حصول کے لئے کانٹے دار مقابلہ ہوا، لورینز و نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 20.97 سیکنڈز میں طے کرکے پول پوزیشن اپنے نام کی۔ ڈوکاتی کے سٹونر دوسرے اور ڈوسوزو تیسرے نمبر پر رہے۔