سرگودھا پی پی چونتیس کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدواراعجازاحمد کاہلوں پندرہ ہزار نوسو نواسی ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے

سرگودھا کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کے چودھری تبریزگل،پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ فیاض احمد اوٹھی اورآزاد امیدوار اعجاز احمد کاہلوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔غیرسرکاری نتائج کے مطابق اعجاز احمد کاہلوں نے پندرہ ہزار نوسو نواسی ووٹ لے کر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے امیدواروں کو  شکست دیدی۔ مسلم لیگ نون کے تبریز گل چودہ ہزار چھ سوستاسی ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے فیاض اوٹھی کی مہم چلائی اور وہ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہے۔  یہ نشست مسلم لیگ نون کے چودھری رضوان گل کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن