شہر کے بعض علاقوں میں حالات بدستورکشیدہ ہیں، اورنگی سیکٹر سولہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک مذہبی جماعت کے دوکارکنوں کو زخمی کردیا جس کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ادھر نامعلوم افراد نے گلشن اقبال بلاک چار میں مسافروں کو اتار کر منی بس کو آگ لگادی ، شرپسندوں کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے کو بند کرادیا گیا۔اس دوران فائرنگ سے تیس سالہ نوجوان نورحسن ہلاک ہوگیا۔
زمان ٹاؤن اور لیاری کلاکوٹ کے علاقوں میں بھی فائرنگ کے واقعات ہوئے جہاں دوافراد ہلاک ہوگئے۔ ملیر کھوکھرا پار، میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے۔
ادھر شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اوررینجرز اہلکار تعینات ہیں۔