امریکی سنیٹرنے کہا ہے کہ پاکستان پرطالبان کی حمایت کا الزام لگانا غلط ہے۔

واشنگٹن سے جاری ہونے والے بیان میں امریکی آرمڈ کمیٹی کے چیئرمین آئیکے اسکیلٹن نے کہا کہ افغان جنگ سے متعلق اخبارمیں شائع ہونے والی خفیہ رپورٹ جس میں پاکستان پرطالبان کی حمایت کا الزام لگایا گیا ہے وہ نامناسب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کے خلاف آپریشن میں شدت آئی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ مجموعی طورپرپاکستان کے اقدامات تسلی بخش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن