پہلے لوگ ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کا نام لینے سے خوفزدہ تھے،اب عوام بھی اس سے آگاہ ہیں۔ سندھ کے وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا

ڈاکٹرذوالفقارمرزا پیپلزپارٹی میڈیا سیل کراچی میں نیوزکانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں جس طرح ایک دوسرے پرالزام لگا رہی ہیں اس سےعوام پرواضح ہوگیا ہے کہ شہرمیں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں کون ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کوکراچی میں قیام امن کے لئے ملکی مفاد کے پیش نظراپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے کہا کہ رینجرزکوشرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیرداخلہ سندھ نے بتایا کہ رینجرزنے پچیس سے زائد دہشت گردوں کوگرفتارکیا ہے،جن سے تفتیش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی سالگرہ کے دن کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا کوئی واقعہ رونما نہ ہونا قدرت کا انعام ہے۔

ای پیپر دی نیشن