عالمی توانائی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ویانا میں میڈیا کوبتایا کہ ایران جوہری پلانٹ کے لیے ایٹمی ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرت کی پیشکش کے بارے میں آئی اے ای اے حکام کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے ۔ ایران کی پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ اور امریکہ کے بعد یورپی یونین اور کینیڈا نے بھی اس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان مذاکرات گزشتہ برس اکتوبر میں ختم ہوگئے تھے جس کے بعد ایران پر نئی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں ۔