مشرق وسطی میں قیام امن کےلیے عالمی کوششیں جاری ہیں ، برازیلی وزیرخارجہ سلسو ایموریم نے رملہ میں فلسطینی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

Jul 27, 2010 | 17:59

سفیر یاؤ جنگ
فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض سے ملاقات کے دوران برازیلی وزیرخارجہ نے اسرائیل کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ سلسو ایموریم کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کے مقاصد واضح ہونے چاہیں ۔  برازیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ  مذاکراتی عمل کی کامیابی ہی خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے ۔ ادھر امریکہ کی جانب سے بھی براہ راست مذاکرات کی بحالی کے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ فلسطینی حکام مذاکرات سے پہلے بعض متنازعہ معاملات کے بارے میں واضح یقین دہانی چاہتے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پیشگی شرط قبول نہیں کی جائے گی۔
مزیدخبریں