کونٹاڈور ائیرپورٹ سے اپنے آبائی شہر پِنٹو پہنچے تو یہاں کے مناظر بھی مختلف نہ تھے۔ پِنٹو شہر کی سڑکیں اور گلیاں انہیں خوش آمدید کہنے والے پرستاروں سے بھری نظر آئیں۔ اس موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہسپانوی سائیکلسٹ البرٹو کونٹا ڈور کا کہنا تھا کہ ریس میں جہاں انہوں نےجسمانی مشقت پر زور دیا وہیں
انہوں نے ذہنی طور پر بھی خود کو اس ایونٹ کے لئے تیار کر رکھا تھا۔
کونٹا ڈور کی اس کامیابی پر سپین کے وزیراعظم روڈری گوئِز زاپاٹیرو نے بھی استقبالیہ دیا۔
اس موقع پرکونٹا ڈور نے ٹور ڈی فرانس
سائیکل ریس میں جیتی گئی ییلو جرسی بھی وزیراعظم کو دکھائی، جس پر وزیر
اعظم زاپا ٹیرو کا کہنا تھا کہ کونٹا ڈور نے اپنے ملک کے جھنڈے کی لاج نبھائی ہے اور اس میں شامل پیلے رنگ کی جرسی حاصل کرکے اپنی قوم کا سر
فخر سے بلند کر دیا ہے.