پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات آج نئی دہلی میں ہوں گے، مسئلہ کشمیرسمیت اہم تصفیہ طلب امورپر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی حنا ربانی کھر کریں گی جبکہ بھارت کی طرف سے ایس ایم کرشنا شامل ہوں گے ، دونوں ملکوں کے سیکرٹریز خارجہ نے منگل کے روز وزرائے خارجہ مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا جس کے مطابق پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کے علاوہ باہمی تجارت، نیوکلیائی و روایتی ہتھیاروں اور کنٹرول لائن کے آر پارآمدورفت بڑھانے پر بات کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن