امریکہ میں گرفتار ڈاکٹرغلام نبی فائی کی ضمانت منظور، تاہم عدالت نے گھر پرنظر بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

امریکی عدالت نے ایک لاکھ ڈالرز مچلکوں کے عوض ڈاکٹرغلام نبی فائی کی ضمانت منظورکی، عدالت نے حکم دیا کہ وہ کیس کی سماعت کے دوران گھر پرنظربند رہیں گے جبکہ ڈاکٹرفائی اوران کے اہلخانہ کے پاسپورٹس بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں ، دوران سماعت استغاثہ کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرفائی امریکہ سے باہر جاسکتے ہیں لہذا انہیں رہا نہ کیا جائے، وکیل صفائی نے کہا کہ وہ ثابت کریں گے کہ ڈاکٹر فائی کو سازش کے تحت پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس موقع پر انہوں نے جج سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل امریکا سے فرار ہونے والوں میں سے نہیں اورکیس کا بھرپور دفاع کریں گے تاہم انہیں فی الوقت رہا کیاجائے۔ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ڈاکٹرفائی کوگھرپرنظربند رکھنے کاحکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن