پیپکوحکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزار دوسو انتیس جبکہ طلب سترہ ہزارآٹھ سو بیاسی میگاواٹ ہے۔ تھرمل ذرائع سے ایک ہزار آٹھ سو چورانوے،ہائیڈرل پانچ ہزار ایک سو دو، آئی پی پیزسےچھ ہزار انتیس جبکہ کرائے کے بجلی گھروں سے دو سو چار میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ سے کم ہو کر ساڑھے چار ہزار کے قریب آنے کے باوجودلوڈشیڈنگ کم نہیں ہوسکی اورشہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹےہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیپکو کو بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے پینسٹھ ارب روپے کا بیل آوٹ پیکج بھی کابینہ کی منظوری کے بعد دیا جارہا ہے جس میں سے بیس ارب روپے فوری طور پر دیئے جانے کا امکان ہے۔