عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد فی بیرل قیمت ننانوے ڈالرپانچ سینٹس ہوگئی ۔

نیو یارک کی مرکنٹائل ایکسچینج میں ستمبر کے لئے خام تیل کی فی بیرل قیمت چوون سینٹس کی کمی کے بعد ننانوے ڈالر پانچ سینٹس کے ہوگئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمت بلند سطح پر پہنچنے کے بعد اب مارکیٹ میں استحکام دیکھا جارہا ہےجبکہ امریکہ کے بڑھتے ہوئے تیل کے ذخائر کی بنا پر طلب کم ہونے کے خدشات کے پیش نظر اورحالیہ دنوں میں یورپ میں قرضوں کا بحران شدید تر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل مسلسل سستا ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن