سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کے پاس بیسویں گریڈ سے بڑے افسرکو عہدے سے ہٹانے کا اختیارنہیں، ایسا کیا جائے تو وفاقی حکومت حرکت میں آجاتی ہے۔ لطیف کھوسہ

لاہورکے مقامی ہوٹل میں پاکستان انجیئرنگ کانگریس کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرپنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، اداروں کا احترام کرتےہوئے کہیں بھی تصادم نہیں چاہتے، تمام اداروں کوآئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ عدالتوں کے متعلق بات چیت کرتےہوئےگورنرپنجاب کا کہنا تھا پیپلزپارٹی عدالتی فیصلوں کا مکمل احترام کرتی ہے اورسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے پاس بیس گریڈ سے بڑے افسرکوعہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں۔

ای پیپر دی نیشن