”ڈاکٹر دین محمد کا اغوا“ آج بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے ڈاکٹر دین محمد کی عدم بازیابی کے خلاف آج سے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں پی ایم ایے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر دین محمد کے اغوا کو پانچ روز گزر گئے، حکومت اور انتظامیہ بازیابی کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیںکر رہی جو خاموشی قابل مذمت ہے۔

ای پیپر دی نیشن