بجلی کا شارٹ فال چار ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کر گیا جس کے بعد روزہ دار اندھیرے میں سحر و افطار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار تیرہ ہزارآٹھ سو باون میگاواٹ اورطلب اٹھارہ ہزاراڑتیس میگاواٹ ہے جب کہ شارٹ فال چار ہزارایک سوچھیاسی میگاواٹ کی بلند سطح پرپہنچ گیا ہے۔ شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ تیرہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ حکومت نے دعوی کیا تھا کہ سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن حکومت کا یہ دعوی بھی غلط ثابت ہوا اور گرمی اور حبس کے ستائے عوام کو سحر و افطار بھی اندھیرے میں کرنی پڑرہی ہے اس پرستم ظریفی کی انتہا یہ ہے کہ افطار کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر بھی انتہائی حد تک کم ہو جاتا ہے

ای پیپر دی نیشن