آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ، سرگودھا، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، سبی ڈویژن سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ ادھر ملتان میں وقفے سے وقفے سے بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا۔ سبی میں بھی بادل خوب برسے جہاں بارہ گھنٹوں کے دوران چوبیس ملی میٹر بارش ہوئی۔ آج صبح چھ بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت فیصل آباد، سکھر اور بہاولنگر میں تیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملتان، جہلم اورساہیوال میں انتیس، لاہور، کراچی اورراولپنڈی میں اٹھائیس ، گوادراورپسنی میں چھبیس جبکہ چلاس میں پچیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسکردو میں درجہ حرارت سولہ، ہنزہ میں پندرہ اور استور میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔