ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستانی دستے کو اولمپک انتظامیہ کی جانب سے پینٹ کوٹ فراہم کیا گیا تھا جسے پاکستانی آفیشلز نے واپس کردیا اور اولمپک انتظامیہ سے قمیض شلوار کی درخواست کی جسے انتظامیہ نے قبول کرلیا اور مختصر وقت کے اندر پاکستانی دستے کو شلوار قمیض فراہم کردی گئی۔ ذرائع کےمطابق قمیض شلوار آف وائٹ رنگ کی ہوگی جبکہ کھلاڑی اور آفیشلز قمیض شلوار کے اوپر سبز رنگ کی ویس کوٹ بھی زیب تن کریں گے۔
لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستہ بابوبن کرنہیں بلکہ اپنا قومی لباس شلوارقمیض پہن کرجلوہ گرہوگا۔
Jul 27, 2012 | 21:34