کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا آغاز گرین نمبرز کے ساتھ ہوا تاہم پی ٹی سی ایل ، فاطمہ فرٹیلائزر،اینگرو کارپوریشن سمیت بینکس اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے اسکرپٹس میں شئیرز کی فروخت نے مارکیٹ میں مندی کو کاروباری کے اختتام تک برقرار رکھا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ستائیس پوائنٹس کمی کے بعد چودہ ہزار پانچ سو چھبیس پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ تیراسی لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے پی ٹی سی ایل کمپنی کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں ریکوری کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار تو مارکیٹ میں لوٹ آئے ہیں تاہم ملکی سیاسی صورتحال کے مد نظر رکھ کر مقامی سرمایہ کاروں نےنئی خریداری کے بجائے شئیرزکی فروخت کو ترجیح دی۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس بیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزارچھ سوپچپن پربند ہوا۔ مارکیٹ میں اسی کمپنیوں کے دس لاکھ بایئس ہزارسات سوحصص کا کاروبارہوا۔ گیارہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، بیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ انچاس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا لاہورسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان رہا۔
Jul 27, 2012 | 23:27