میڈرڈ (اے ایف پی) پاکستانی چوٹی گیشر بروم پر لاپتہ ہونے والے 3ہسپانوی کوہ پیماﺅں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مہم جوئی میں شریک لاپتہ افراد کے ایک ساتھی نے بتایا کہ اتوار کے روز ان سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ ہم نے انکی تلاش کیلئے بھرپور کوشش کی۔ ان کی تلاش کی آخری کوشش کی۔ انتہائی خراب موسمی حالات کے پیش نظر ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ اس مہم جوئی کا انتظام کرنے والے جیوہر گاریڈو نے کہا کہ پیر کے روز لاپتہ ہونے والے ایبل الونسو، ایکسوی گومینر اور الوادو پیریڈسی انکا آخری رابطہ ہوا تھا اس وقت وہ کیمپ کے قریب ہی موجود تھے۔ الپائن فیڈریشن کے صدر منظور حسین نے اے ایف پی کو بتایا کہ چوٹی کو سر کرنے کیلئے چار کوہ پیما روانہ ہوئے تھے تاہم ایک واپس پہنچ گیا تھا جبکہ تین لاپتہ ہو گئے تھے۔ اندازہ ہے کہ وہ برفانی طوفان کی زد میں آ گئے ہیں۔
ہسپانوی/ موت کی تصدیق