صدارتی الیکشن ”ون مین شو“ ہے، عمران سوچیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا: شیخ رشید

Jul 27, 2013

راولپنڈی (وقت نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات ون مین شو ہے، قوم سے جمہوریت کے نام پر مذاق کیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے فیصلے سے آگاہ نہیں ہوں۔ راولپنڈی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے 18 کروڑ عوام کی رائے کا کوئی احترام نہیں کرتا۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ ایوانوں میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں۔ عمران خان کو دوبارہ سوچنا چاہئے کہ اس الیکشن سے انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ ایم کیو ایم نے موجودہ صورتحال میں اچھی سیاست کی ہے۔

مزیدخبریں