پاکستان میں بجلی و پانی کے بحران بھارتی آبی دہشت گردی سے پیدا ہوئے: حافظ سعید

پاکستان میں بجلی و پانی کے بحران بھارتی آبی دہشت گردی سے پیدا ہوئے: حافظ سعید

Jul 27, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی و پانی کے بحران بھارتی آبی دہشت گردی کی وجہ سے پیدا ہوئے۔ پرویز مشرف کے پیش کردہ آپشنز سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کشمیر پر سے بھارتی قبضہ چھڑانا انتہائی ضروری ہے۔ امریکہ کے خطہ سے نکلنے کے بعد پاکستان مضبوط قوت بن کر ابھرے گا اور انشاءاللہ پورے عالم اسلام کی قیادت کرے گا۔ جماعة الدعوة بلوچستان، تھرپارکر سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں کروڑوں روپے مالیت کے رفاہی و فلاحی منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی جیسی مذموم حرکتوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انشاءاللہ اور زیادہ تیز ہو گی۔ وہ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرر ہے تھے۔ اس موقع پر جامع القادسیہ میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ ہزاروں مرد و خواتین نے حافظ محمد سعید کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ امیر جماعة الدعوة نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ، برطانیہ ، فرانس اور ان کے اتحادیوں کی افغانستان میں شکست صدیوں کی تاریخ کا بہت بڑا واقعہ ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں امریکہ کے قیام کرنے کے منصوبے کامیاب نہیں ہو سکے۔ گوادر کو اللہ تعالیٰ نے بچا لیا۔ بلوچستان میں بھی بھارت و امریکہ کی سازشیں ناکام ہو رہی ہیں۔حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ زمینی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے بھارت و امریکہ سے دوستیاں لگانے اور دباﺅ کا شکار ہونے کی بجائے جرا¿تمندانہ پالیسیاں اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی ضمانت بنے گا۔ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ آج جب بھارت نے پاکستانی دریاﺅں پرغیر قانونی ڈیم تعمیر کئے ہیں تو لوگوں کو اس بات کی سمجھ آرہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں معاشی مسائل کھڑے کرنے اور پانی و بجلی کے بحران پیدا کرنے میں بھارت اور آئی ایم ایف کا بڑا ہاتھ ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ غاصب بھارت مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ نہتے کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔ سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسی مذموم حرکتیں کی جا رہی ہیں۔ آج حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ اور دیگر قائدین کو بھرپور انداز میں پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ پاکستانی قوم کل بھی آپ کے ساتھ تھی اور آئندہ بھی انشاءاللہ آپ کی پشت پر کھڑی رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ جماعة الدعوة نے بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت کے رفاہی و فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں تاکہ بلوچ بھائیوں میں احساس محرومی اجاگر کر کے علیحدگی کی تحریکیں پروان چڑھانے جیسی بھارت و امریکہ کی سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔ مخیر حضرات تھرپار کر سندھ، بلوچستان اور ملک بھر میں جاری ریلیف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
حافظ سعید

مزیدخبریں