روحی بانو کے اعزاز میں افطار ڈنر، حکومت فنکاروں کی مدد کرےگی : کنول نعمان

Jul 27, 2013

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ و مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں معروف اداکارہ روحی بانو کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں روحی بانو، کنول نعمان کے علاوہ ناصر نقوی، سورج بالا، صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ روحی بانو نے اپنے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر کنول نعمان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کنول نے کہا کہ روحی بانو پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ ہیں، ان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ روحی بانو کے ساتھ چند روز پہلے ان کے گھر پر میری ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں ہم نے پرانے ٹی وی ڈراموں اور فن اداکاری کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت فن اور فنکاروں کی قدر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے۔ 

مزیدخبریں