کراچی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم نے اپنے مستعفی ہونے سے پہلے منتخب کردہ ٹیم کے ویسٹ انڈیز میں کامیاب پرفارمنس پر خوشی کا ظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق سلیکٹر نے عندیہ دیا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں پیشکش کرے تو وہ قوم کے وسیع مفاد میں دوبارہ چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کر سکتے ہیں۔ویسٹ انڈیز میں حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کی تین – ایک سے کامیابی پر انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔قاسم کا کہنا تھاکہ یہ ٹیم کی مشترکہ کوششیں تھیں جس میں بلے بازوں اور باو¿لروں نے اپنا اپنا حصہ ڈالا۔ کئی بلے بازوں میں مستقل مزاجی کی کمی نظر آئی تاہم انہوں نے اہم موقعوں پر پرفارم کیا۔سابق چیف سلیکٹر نے کہاکہ مجھے میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ اگر یہ اپیل منظور نہ ہوئی تو میں بورڈ کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کےلئے یہ عہدہ قبول کر لوں گا۔عمر اکمل ابھی سیکھنے کے مرحلے میں ہیں۔ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی کارکردگی پر کہیں زیادہ مطمئن ہوں۔قاسم کے مطابق عمر اے بی ڈیولئیر یا پھر ایم ایس دھونی جیسے ہیں لیکن وہ سیکھنے کے مرحلے میں ضرور ہیں۔مجھے آفریدی پر بہت بھروسہ ہے اور جس طرح انہوں نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور پھر آخری ون ڈے میں وکٹ پر تھوڑی دیر کے لئے رکے، اس سے وہ ٹیم کےلئے کافی مفید ثابت ہوئے ہیں۔