لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ سے فارغ کئے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شکیل عباسی کے مثبت روئیے کی بناءپر ہیڈ کوچ اختر رسول نے انہیں دوبارہ تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ سابق کپتان شکیل عباسی نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول سے درخواست کی تھی کہ وہ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں لہٰذا ان کے کیس پر غور کیا جائے جس کے بعد ہیڈ کوچ نے شکیل عباسی کو دوبارہ کیمپ میں بلا کر دیگر کھلاڑیوں کو اجازت دیدی کہ وہ اگر چاہیں تو روزہ رکھ سکتے ہیں کسی بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔