کراچی (آئی اےن پی) حبیب بینک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنزکو شکست دے کر پہلا پی سی بی رمضان کپ ڈپارٹمنٹل ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ جیت لیا ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کا ٹاس حبیب بینک کے کپتان یونس خان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بینکرز نے عمران فرحت کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بیس اوورز میں ایک سو اٹھاون رنز بنائے۔ قومی ٹیم سے ڈراپ ہو جانیوالے عمران فرحت نے چھتیس گیندوں پر پینسٹھ رنز سکور کئے۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ جواب میں پی آئی اے کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم فیصل اقبال، شہریار غنی اور سرفراز احمد نے مڈل آردڑ میں ذمہ داری سے کھیلا۔ آخری گیند پر انور علی کے چھکے کی بدولت قومی ائرلائنز کی ٹیم مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب رہی۔ میچ کا فیصلہ سوپر اوور پر ہوا جس میں پی آئی اے کے بیٹسمین کچھ نہ کر سکے اور حبیب بینک نے آٹھ رنز کا ہدف تین گیندوں پر حاصل کرلیا۔
پی سی بی رمضان ٹی ٹونٹی کپ حبیب بینک نے جیت لیا
Jul 27, 2013