نصیر آباد اور فیکٹری ایریا میں 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا

Jul 27, 2014

لاہور+فیروز والا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 2 افراد کو قتل کر دیا  گیا۔ تفصیلات کے مطابق  تھانہ نصیر آ با د کے علاقہ میں ملنے والی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 30سا لہ شخص کو زہر دیکر قتل کیا گیا متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی پٹرول پمپ کے قریب  فٹ پاتھ پر نا معلو م  30 سا لہ شخص کی لاش دیکھ کے مقا می لوگوں نے پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر مردہ خا نہ میں جمع کر وادی۔نامعلوم افراد نے اجنبی 26 سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش نہر میں پھینک دی۔ راہگیروں نے  لاہور روڈ پر اپر چناب نہر میں نوجوان کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر اس کی شناخت کے لئے  قریبی دیہات اور تھانوں سے رابطہ قائم کیا مگر شناخت نہ ہو سکی۔ متوفی نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔

مزیدخبریں