رائے ونڈ ( نامہ نگار) تاجر گروپوںکے درمیان مین بازار کی سکیورٹی فیس اکٹھی کرنے کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں نامعلوم خریدار خاتون سمیت چھ تاجر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ،پولیس بوجوہ بروقت موقع پر نہ پہنچی،ڈی ایس پی شہزاد رفیق نے موقع پر مختلف دکانداروں سے معلومات حاصل کیں اور بازار کی پرائیوئٹ سکیورٹی ختم کرکے اپنی نفری تعینات کردی۔زخمی تاجروں میں ملک محمد نواز ،بابر مونگا،رئیس بھولا،فیصل مغل ،نواز چوہان اور شیخ غفار شامل ہیں،دکانداروں پر تشدد ڈکیتی کے الزامات کے تحت دونوں گروپوں کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔مخالف گروپ نے الزام لگایا کہ بابر مونگا اور مبشر گروپ نے سپریم کونسل اجمن تاجراں پر فائرنگ کی۔
رائیونڈ: سکیورٹی فیس تنازع پر تاجر گروپوں میں فائرنگ‘ خاتون سمیت 6 افراد زخمی
Jul 27, 2014