لاہور (پ ر) مجیدنظامی مرحوم بابائے صحافت تمام زندگی قائداعظم محمدعلی جناح و علامہ محمد اقبال کے پرستار ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں آمرانہ قوتوں کے خلاف جمہوریت اور اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کے برسرپیکار رہے۔ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مرحوم نے ایوانِ اقبال، ایوانِ قائداعظم، نظریہ پاکستان اور تحریک پاکستان کے اداروں کے ذریعے قیامِ پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے تمام عمر بسر کی۔ اجلاس میں عظیم صحافی مجیدنظامی مرحوم کے انتقال کے موقعہ پر اُن کی مغفرت کی دعا اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اجلاس میں بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اُسامہ طارق سیکرٹری، خوشی محمد کھوکھر اور نیاز احمد خان و دیگر نمائندگان نے خطاب کیا۔