اسلام آباد (محمد فہیم انور سے) نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر مجید نظامی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پہلے دور حکومت میں اس وقت نوازشریف جو اس وقت بھی وزیراعظم تھے، نے صدر کے باوقار عہدے کی بھی پیشکش کی۔ جناب مجید نظامی نے شکریہ کے ساتھ یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا جس پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پھر آپ کسی شخصیت کو صدارت کیلئے نامزد کریں۔ جناب مجید نظامی نے محمد رفیق تارڑ کا نام پیش کیا اور یوں رفیق تارڑ صدر بن گئے۔ جناب مجید نظامی چاہتے تو وہ صدارت کا باوقار عہدہ قبول کرسکتے تھے مگر صحافت کے عظیم مشن اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے انہوں نے جو بیڑا اٹھا رکھا تھا اسکی تکمیل کیلئے شریف برادران کی یہ پیشکش قبول نہیں کی۔
صحافتی مشن کیلئے مجید نظامی نے صدارت کی پیشکش ٹھکرا دی‘شریف برادران کے کہنے پر رفیق تارڑ کا نام پیش کیا
Jul 27, 2014