ڈھاکہ (خصوصی رپورٹ) بنگلہ دیش سے محصورین پاکستان کمیٹی نے ڈاکٹر مجید نظامی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا محصورین بنگلہ دیش نے ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور پیر کے روز مرحوم کی مغفرت کیلئے دعائیہ تقریبات ہونگی۔