پاکپتن/اوکاڑہ (نامہ نگاران) پاکپتن اوراوکاڑہ کے لوگوں نے رائے ونڈ آپریشن میں مارے جانیوالے دہشت گرد ذوالفقار کی لاش دفنانے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی دہشت گرد سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں ملکہ ہانس کے گائوں 57 ایس پی کے لوگوں نے رائے ونڈ آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد ذوالفقار کی لاش دفنانے کی اجازت نہ دی ۔ورثاء لاش دفنانے کیلئے اوکاڑہ کے گائوں21/4۔ایل میں گئے لیکن وہاںکے لوگوں نے بھی لاش دفنانے نہ دی جس پر ورثاء لاش واپس چک 57ایس پی لے آئے ۔ ڈی پی او پاکپتن شاہنواز سندھیلا نے صورتحال کا نوٹس لے لیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی دہشت گرد سے کوئی تعلق نہیں۔کسی دہشت گرد کی نعش کو اپنے قبرستان میں دفن نہیں ہونے دیں گے۔ آخری اطلاع آنے تک تاحال ذوالفقار کی تدفین نہ کی جاسکی تھی۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلعی پویس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔