حافظ آباد+ کامونکے (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مختلف وجوہات پر خاتون سمیت 2 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گائوں ملک والہ میں گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ فرزانہ بی بی کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں گھریلو جھگڑوں پر دلبرداشتہ ادھیڑ عمر شخص نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا۔ نواحی گائوں ملکے کا پچاس سالہ مظہر مقصود جو کچھ عرصہ سے تھانہ صدر کے قریب رہائش پذیر ہے اور مبینہ طور پر وہ اپنی بیوی کے جھگڑوں سے کئی روز سے پریشان تھا اور گذشتہ روز بھی اسی بناء پر دلبرداشتہ ہوکراس نے زہریلی گولیاں نگل لیں جسے بعد ازاںتشویشناک حالات کے پیش نظر لاہور میو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
زندگی ختم کر ڈالی
2 خودکشیاں: گھریلو جھگڑے پر حافظ آباد میں خاتون نے زندگی ختم کر لی
Jul 27, 2014