اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم ہائوس نے اسلام آباد میں فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج بلانے کا نوٹیفکیشن ایک روز پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہائوس نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق وزارت داخلہ بھی فوج طلب کرنے سے متعلق بیان جاری کر چکی ہیں۔
وزیراعظم ہائوس /تردید